مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مرحوم آیت اللہ ہاشمی شاہرودی کے پیکر پاک کو کل تہران میں مصلائے امام خمینی (رہ) میں تشییع کے بعد قم منتقل کیا جائے گا اور قم میں بعد از ظہرتشییع کے بعد مرحوم کو حرم حضرت معصومہ (س) میں سپرد خاک کیا جائےگا۔
اطلاعات کے مطابق تہران میں کل صبح 8 بجے مصلائے امام خمینی (رہ) میں مرحوم آیت اللہ شاہرودی کے پیکر پاک کی تشییع کی جائے گی جبکہ قم میں بعد از ظہر 2 بجے مسجد امام حسن عسکری سے حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کی طرف تشییع کی جائے گی ۔ جہاں مرحوم کو سپرد خاک کردیا جائےگا۔
آپ کا تبصرہ